۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
عقیل الغروی

حوزہ/ حوزہ علمیہ باقر العلوم علی پور کرناٹک میں البلاغ فائونڈیشن اور انجمن جعفریہ علی پور کے زیر اہتمام سائوتھ انڈیا علما ء سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ باقر العلوم علی پور کرناٹک میں البلاغ فائونڈیشن اور انجمن جعفریہ علی پور کے زیر اہتمام سائوتھ انڈیا علما ء سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا ۔مہمان خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین سید عقیل الغروی نے شرکت کی، اسکے علاوہ ہندوستان بھر سے کثیر تعداد میں علما ء کرام نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شرکت کرنے والوں میں مولانا اظہر عابدی رکن وقف بورڈ کرناٹک،مولانا منظور عابدی رکن حج کمیٹی کرناٹک،مولانا علی باقر ،مولانا میر محفوظ رضا عابدی امام جمعہ مسجد جعفریہ علی پور،مولانا سید محمد قمر نقوی امام جمعہ مسجد عسکری بنگلور،مولانا اطاعت وغیرہ شامل ہیں ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید عقیل الغروی نے اپنے خطاب میں توحید پر پیغام دیتے ہوئے خاص روشنی ڈالی اسکے علاوہ آپ اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے صرف ایک ہی رہبر ہے اوررہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے اگر ہماری جان بھی جاتی ہے تو شہادت کا درجہ رکھتی ہے۔

اس سمینار میں علما ء اکرام کے علاوہ مختلف ادارے کے صدور اور اراکین نے شرکت کی ۔جس میں صدر انجمن جعفریہ علی پور جناب سید محمد عاقل،جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روز نامہ صدائے حسینی،جناب سید ضامن رضا صدر انجمن امامیہ بنگلور ڈاکٹر شاکر علی سماجی رہنما اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔مولانا سید قائم عباس نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا نظامت کے فرائض جناب ناطق علی پوری نے انجام دئے اور تمام مہمانوں کی شال پوشی کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .