جمعہ 16 جنوری 2026 - 11:52
بعثت، انسان اور عالم ملکوت کے درمیان ایک ایسے حلقہ کا نام ہے

حوزہ/ حوزہ علمیہ اصفہان کے شعبہ تبلیغ و ثقافت کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین مومنین نےکہا کہ بعثت نے ہمیں بتایا کہ انسان کو عالم ملکوت سے متصل ہونے کے لئے دنیاوی جہالتوں اور لگاؤ سے دوری اختیار کرنا پڑے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفہان کے شعبہ تبلیغ و ثقافت کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین مومنین نےکہا کہ بعثت نے ہمیں بتایا کہ انسان کو عالم ملکوت سے متصل ہونے کے لئے دنیاوی جہالتوں اور لگاؤ سے دوری اختیار کرنا پڑے گا۔

انہوں نے اصفہان میں حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: عید بعثت اسلامی عیدوں میں سے ایک عید ہے اور اسلام کی چار بڑی عیدوں میں شمار ہوتی ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین حسین مومنی نے مزید کہا: بعثت، بشر کی ہدایت کا ایک عظیم وسیلہ ہے، اللہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث کیا تا کہ لوگوں کی ہدایت کی جا سکے، اور اسی طرح خلیفہ اللہ کے ذریعہ زمین پر ہدایت کا مشن آگے بڑھا۔

حوزہ علمیہ اصفہان کے شعبہ تبلیغ و ثقافت کے سربراہ نے کہا: امام علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ کے ایک خطبہ میں بعثت کے سلسلے میں مفصل گفتگو فرمائی ہے، امام نے فرمایا کہ اللہ نے اس لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث کیا تا کہ آپ خدا وند عالم کی نعمتوں کی جلوہ نمائی کر سکیں اور جو نعمتیں اللہ نے لوگوں کو عطا کی ہیں انہیں یاد دلا سکیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین مؤمنی نے کہا: بعثت کا مقصد یہ ہے کہ خدا کی نعمتوں کو یاد دلایا جائے، لوگوں کی صحیح ہدایت کی جائے، گمراہی اور جہالت سے نجات دلائی جائے، امام علی علیہ السلام کے بقول اللہ تعالیٰ نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے لوگوں کو گمراہی اور ضلالت سے نجات دلائی، نہج البلاغہ کے خطبہ 72 میں امام علی علیہ السلام نے فرمایا کہ پیغمبر اکرم (ص) نے لوگوں کو گمراہی سے نکال کر صحیح راستے کی ہدایت دی اور انہیں راہ راست پر گامزن کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha