۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا لیاقت علی سیال

حوزہ/ مولانا لیاقت علی سیال قمی رہنما شیعہ علماء کونسل جھنگ نے کہا کہ تمام حریت پسند اور بیدار ضمیر متحد ہوکر انقلاب اسلامی کی تحریک کو مضبوط بناکر ظہور امام زمانہ کیلئے راہیں ہموار کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی مناسب سے شیعہ علماء کونسل جھنگ کے رہنما مولانا لیاقت علی سیال قمی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی پوری دنیا کے مظلوموں کیلئے کی امید کی کرن ہے۔

انقلاب نے عالمی استعمار و استکبار کو بے نقاب کرکے دنیا میں عزت سے جینے کا ڈھنگ سکھایا ہے،امت مسلمہ قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے دامن کو تھامتے ہوئے اپنا کھویا ھوا مقام حاصل کرسکتی ہے۔

انہوں نے اس بات زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلک و گروہ سے بالاتر تمام حریت پسند اور بیدار ضمیر متحد ہوکر انقلاب اسلامی کی تحریک کو مضبوط بناکر ظہور امام زمانہ کیلئے راہیں ہموار کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .