۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا شیخ میرزا علی

حوزہ/ گلگت میں نماز جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے بھی اعتراف کیا کہ ماضی کے سانحات کے مجرم نہیں پکڑے گئے، سوال یہ ہے کہ ریاست، حکومت اور ادارے کہاں ہیں، مجرم کیوں پکڑے نہیں جاتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے سینئر رہنما مولانا شیخ میرزا علی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان بدل رہا ہے، وہ دن گئے جب چند لاشیں گر کر مقاصد حاصل کر لیے جاتے تھے۔

گلگت میں نماز جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے بھی اعتراف کیا کہ ماضی کے سانحات کے مجرم نہیں پکڑے گئے، سوال یہ ہے کہ ریاست، حکومت اور ادارے کہاں ہیں، مجرم کیوں پکڑے نہیں جاتے۔ گلگت بلتستان کوئی بڑا خطہ نہیں، یہاں ہر علاقے کے لوگوں کا ایک دوسرے کے ڈی این اے کا بھی پتہ ہے تو پھر ادارصں کو یہ مجرمان کیوں نظر نہیں آتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے ادارے تنقید سننا نہیں چاہتے، وہ صرف تعریف سننا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چلاس کے سانحہ کے بعد گندم کی سبسڈی کا معاملہ پہلے سے زیادہ اٹھے گا، ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شکر کرو ہم صرف گندم کی قیمتوں میں رعایت مانگ رہے ہیں، اگر ہم نے مسلمہ حقوق مانگے تو پھر تمہارے پیروں تلے زمین نکل جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .