جمعرات 27 نومبر 2025 - 10:55
گرین ایج کالج سکردو اور انجمنِ امامیہ بلتستان کے مابین اہم معاہدہ؛ مستحق طلباء کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

حوزہ/ گرین ایج کالج سکردو بلتستان کے ڈائریکٹر کیمپس انجینیئر امتیاز احمد نے مرکزی جامع مسجد سکردو میں انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر آغا سید باقر الحسینی سے ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گرین ایج کالج سکردو بلتستان کے ڈائریکٹر کیمپس انجینیئر امتیاز احمد نے مرکزی جامع مسجد سکردو میں انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر آغا سید باقر الحسینی سے ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔

اس ملاقات کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان یادداشتِ تفاہم (MoU) پر دستخط کرنا تھا، جسے سیشن بہار 2026ء کے لیے تعلیم کے فروغ میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

معاہدے کے تحت گرین ایج کالج نے انجمنِ امامیہ بلتستان کی سفارش پر مستحق اور اہل طلباء کے لیے 50 فیصد تعلیمی اسکالرشپ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جو مجموعی طور پر 10 نشستوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

گرین ایج کالج سکردو اور انجمنِ امامیہ بلتستان کے مابین اہم معاہدہ؛ مستحق طلباء کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

تفصیلات کے مطابق، ڈگری پروگرامز میں 5 نشستیں رکھی گئی ہیں جن میں بی ایس نرسنگ جنرل (BSN-G) کی 1 نشست، الائیڈ ہیلتھ سائنسز (AHS) کی 2 نشستیں اور کمپیوٹنگ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی 2 نشستیں شامل ہیں۔

دو سالہ ڈپلومہ پروگرامز میں بھی 5 نشستیں مختص کی گئی ہیں جو مستحق نوجوانوں کو باوقار اور معیاری تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں۔

دونوں اداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلتستان کے نوجوانوں کو بہتر تعلیمی سہولیات اور روشن مستقبل دینے کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

گرین ایج کالج سکردو اور انجمنِ امامیہ بلتستان کے مابین اہم معاہدہ؛ مستحق طلباء کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha