حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اور صوبائی صدر سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی کی اپیل پر پارا چنار کے عوام کے مطالبات کی حمایت میں سٹی میہڑ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
پر امن احتجاجی ریلی شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو کے ضلعی صدر حجت الاسلام و المسلمین مولانا مجاہد حسین الحسینی، شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ کے صدر حجت الاسلام و المسلمین مولانا مشتاق احمد چانڈیو، سابق تحصیل صدر حجت الاسلام والمسلمین مولانا عبد الرشید محسنی کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ سید بچل شاہ کاظمی میہڑ سے گھنٹہ گھر، المصطفیٰ چونک تا پریس کلب میہڑ تک نکالی گئی۔
مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بے گناہ مؤمنین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ وہ مظلوموں کے حق میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
احتجاجی ریلی سے حجت الاسلام و المسلمین مولانا مجاہد حسین الحسینی، مولانا مشتاق احمد اور برادر احسان اصغری نے خطاب کیا۔
احتجاجی ریلی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو کے سابق نائب صدر امیر علی حیدری (جویو)، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء احسان علی اصغری، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سیہون نائب صدر میثم عباس جویو، رضوان علی ساجدی، تحصیل میہڑ کے نائب صدر مولانا جواد علی بھنڈ، تحصیل میہڑ جنرل سیکریٹری مختیار سندھی، اصغریہ علم و تحریک پاکستان کے رہنماء شھباز علی کھوسو اور بڑی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ