بدھ 29 جنوری 2025 - 21:17
عید مبعث پیغمبر گرامی اسلام(ص) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد

حوزہ/ رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی بعثت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی جشن کا انعقاد کیا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید مبعث کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں پاکستان اور ہند وستان نیز دیگر ملکوں میں مقیم اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اردو زبان زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جشن کے آغاز میں شاعر اہلبیت جناب محمد اجمل نے اہلبیت(ع) کی شان میں منقبت پڑھی اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں اس بابرکت عید کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی۔

بعد ازاں حرم امام رضا(ع) کے اردو زبان خطیب حجت الاسلام سید پیر شاہ عرفان حیدر نقوی نے عید مبعث کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال نے قاعدہ لطف و حکمت کے تحت پیغمبروں کو انسانوں کی ہدایت کے لئے مبعوث کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بعثت کا ایک فائدہ یہ تھا کہ پیغمبر(ص) پراللہ کی جانب سے جو آیات نازل ہوتی تھیں اس سے روح کو تقویت ملتی اورمومنین کے ایمان میں اضافہ ہوتا تھا اور اسی طرح انبیاء کی بعثت سے انسانوں کو خودسازی کے صحیح راستے کا پتہ چلتا اور خداوند متعال نے انبیاء کے ذریعہ ایک مومنانہ زندگی گزارنے کا جامع اور کامل طرز زندگی کا ضابطہ پیش کیا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر شاعر جناب وحید حسین لاشاری نے پیغمبر گرامی اسلامی(ص) کی شان میں قصیدے پڑھے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha