۲۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 18, 2024
حجت الاسلام علی لرستانی

حوزہ / سپاہ حضرت ابوالفضل (ع) لرستان میں نمائندگی ولی فقیہ میں علماء کے امور کے سربراہ نے کہا: امر بالمعروف و نہی از منکر تعلیماتِ دینِ اسلامی کے تحفظ اور انہیں مستحکم کرنے کا ایک اہم عنصر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سپاہ حضرت ابوالفضل (ع) لرستان میں نمائندگی ولی فقیہ میں علماء کے امور کے سربراہ حجت الاسلام علی لرستانی نے خرم آباد میں حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: امر بالمعروف و نہی از منکر مسلمانوں کے اہم فرائض میں سے ایک ہے کہ جن پر قرآن و سنت میں متعدد بار تاکید کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا: امر بالمعروف و نہی از منکر کے فریضہ کو معاشرے میں زندہ رکھنے کے لیے ہمیں جہادی اور انقلابی کوشش کرنی چاہیے۔

حجت الاسلام علی لرستانی نے مزید کہا: امر بالمعروف و نہی از منکر کا مطلب ہے نیکی کی طرف بلانا اور برائی سے منع کرنا۔ یہ ایک ایسا فریضہ ہے جو ایمان کی مضبوطی، اصلاح معاشرہ، حقوق کی حفاظت، نیکی کی ترقی اور ظلم و فساد سے مقابلہ کرنے کا باعث بنتا ہے۔

نمائندگی ولی فقیہ لرستان میں علماء کے امور کے سربراہ نے کہا: امر بالمعروف و نہی از منکر امت محمدیہ (ص) کی خصوصیات میں سے ہے۔ جسے خدا نے بہترین امت قرار دیا ہے، اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اچھے اور برے کی تمیز پیدا کرے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں اس اہم فرض کو حکمت اور شائستگی، قول و فعل اور انتہائی صبر و استقامت کے ساتھ ادا کرنا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .