۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
الشيخ قيس الخزعلي

حوزہ/ عصائب اہل الحق عراق کے سیکرٹری جنرل نے عراقی ایوان نمائندگان کی طرف سے عید غدیر کی تعطیل کی منظوری پر عراقی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عصائب اہل الحق عراق کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے عراقی ایوان نمائندگان کی طرف سے عید غدیر کی تعطیل کی منظوری پر عراقی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

شیخ الخزعلی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا: ہم اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والے عراقیوں کو عید غدیر جیسے روز مسرت پر سرکاری تعطیل منظور ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم ان تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے اس قانون کو منظور کرانے میں حصہ لیا یا اس کی حمایت کی اور اس تعطیل کی اکثریت نے حمایت کی اور اسے منطوری دلائی ۔

آخر میں عصائب اہل الحق عراق کے سیکرٹری جنرلنے کہا: ہم خداوند متعال سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں عدل و انصاف اور مظلوموں کا دفاع کرنے والے حضرت امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے راستے پر چلنے کی توفیق دے اور ہمیں قیامت کے دن ان کی شفاعت نصیب فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Saqib farhan 13:43 - 2024/05/26
    0 0
    Mazhab.e.haqa ka parchar ya hemayat momen k eman ki nishani h Dua h allah pak humko haq lekhne samajhnw aur haq pr qaim rehne ki tofeeq ata krta Rahe AP subko bhi bht bht Mubarak ho EiD.e.ghadeer ❤️