۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ولادت حضرت اميرالمومنين (ع)

حوزہ/ حجت الاسلام رضاوندی نے کہا: امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام علمی اعتبار سے تمام افراد سے برتر تھے اور غیر مسلم دانشوروں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام رضاوندی نے مدرسہ علمیہ فاطمیہ نقدہ میں جشن میلاد امیرالمومنین علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام سب کے لیے نمونہ ہیں اور وہ پہلے فرد تھے کہ جنہوں نے اسلام پر ایمان لایا۔

انہوں نے مزید کہا: امام علی علیہ السلام وہ شخصیت ہیں جنہوں نے عمر بھر فقیر ترین افراد کی طرح زندگی بسر کی۔ وہ بیت المال کے متعلق بہت زیادہ حساس تھے۔

انہوں نے کہا: امام علی علیہ السلام جوانوں کی جانب بھی خصوصی توجہ کیا کرتے تھے۔ ان کی مدد کر تے، ان کی شادی کے اسباب فراہم کرتے تاکہ وہ گناہ میں مبتلا نہ ہوں۔

شہر ارومیہ میں خواہران کے اس دینی مدرسہ کے استاد نے کہا: امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ایک اور خصوصیت یہ تھی کہ پروردگار عالم سے ان کا رابطہ بہت مستحکم تھا اور کبھی کسی چیز نے حضرت علی علیہ السلام کو خدا کی یاد سے غافل نہیں کیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بھی ائمہ معصومین علیھم السلام اور امام علی علیہ السلام کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیں۔

حجت الاسلام والمسلمین رضاوندی نے کہا: امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام ہمیشہ فرامین الہی کے مطیع  تھے اور علمی اعتبار سے سب افراد سے برتر تھے اور اس کا اعتراف غیر مسلم دانشوروں نے بھی کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .