حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حسن علی آہنگران نے کہا: حضرت علی علیہ السلام کی سیرت کے نمایاں اخلاقی اوصاف میں سے ایک ان کی تواضع اور فروتنی تھی۔
انہوں نے کہا: باوجود اس کے کہ وہ اسلامی حکومت کے سربراہ تھے اور اس وقت کی دنیا کی تیسری بڑی حکومت کے حاکم شمار ہوتے تھے، وہ عوام سے اس قدر عاجزی و انکساری کے ساتھ پیش آتے کہ اگر کوئی انہیں نہ پہچانتا تو ظاہری طور پر ان کے بلند مقام کو جان نہیں سکتا تھا۔
حجت الاسلام والمسلمین آہنگران نے شبہائے قدر اور امیرالمومنین علی علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم امید رکھتے ہیں کہ تمام محبان اور دوستداران امیرالمومنین علیہ السلام ان بابرکت ایام اور ضیافت الٰہی سے بہترین استفادہ کریں گے۔









آپ کا تبصرہ