۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: ماحول میں خوف و ہراس، لوگوں کی شہری آزادیوں اور میڈیا پر قدغنیں جمہوری سوچ کے منافی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر کہتے ہیں کہ دنیابھرمیں رائج جمہوریت کیپٹل ازم پرمبنی ہے۔اس میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں اورایسے نکات موجود ہیں جنہیں اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھال کراستفادہ کیاجا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم جمہوریت منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر جمہوریتوں کی حمایت کرنا اور ملکوں میں حکومتی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے اقدامات کرنا ہیںجس کی ابتدا ء2008میں ہوئی ۔دیکھنایہ ہوگاکہ اس سلسلہ میں عملی اقدامات ہوئے یانہیں۔مشاہدہ یہ بتاتاہے کہ مفادات کی خاطر جمہوریتوں کی بجائے آمریتوں کی پشت پناہی کی جاتی رہی۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ پاکستان میںرائج جمہوریت میں آئین کی بالادستی ، قانون کی عملداری ،پارلیمنٹ کی سپر میسی اور لوگوں کی رائے کا احترام مفقود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے بھی انتخابات ہوئے شفافیت زیر ِسوال رہی اور جب تک اس کا تحفظ یقینی نہیں بنایا جاتا اُس وقت تک جمہوریت یہاں پنپ نہیں سکتی ۔ ماحول میں خوف و ہراس، لوگوں کی شہری آزادیوںاورمیڈیا پر قدغنیں عائدکی جارہی ہے جو جمہوری سوچ نہیں ہوسکتی جب کہ جمہوریت سے مراد عوام کی حکومت عوام کے ذریعے اور عوام کیلئے لیا جائے تواِس کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔جمہوریت میں سب کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے اسلام میں بھی باہمی مشورے اور رائے سے نظم حکومت کو وجود میں لانے کا درس ملتا ہے۔ اِس کو آپ جمہوریت کا نام دیں یا کوئی اور نام دیں یہ طے ہے کہ زبر دستی فیصلوں کی بنیادکسی فردکی برتری یا کسی طبقے کی برتری کو مان کر کسی حکمرانی کا جوا ز پید ا نہیں کیا جاسکتا ۔

آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام وقت کی ضرورت ہے اس پر عمل درآمد کرکے ہی ملک کو ترقی کی جانب گامزن اور ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل کر سکتے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .