حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی میرباقری نے مرکزِ مدیریتِ حوزهعلمیه خواهران کے آیت اللہ شرعی ہال میں "عورت، خاندان اور امنیت" کے عنوان پر منعقدہ قومی سیمینار کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: معاشرہ امن و محبت کی بنیاد پر استوار ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: معاشرتی تصادم کے بنیادی موضوعات میں سے ایک "عورتوں کے مسائل اور ان کا حل" ہیں اور دشمن اس پر خاص توجہ دے کر گہری منصوبہ بندی کر رہا ہے لہٰذا خواتین کے لیے جو بھی پلاننگ کی جائے، اس کا مغربی ثقافت کے ساتھ موازنہ بہت ضروری ہے بصورت دیگر اس کے نقصانات سامنے آئیں گے۔
حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: جدید مغرب، انسانی زندگی کی سمت کو بدلنے اور انسان کی توجہ کو عالمِ الٰہی اور آسمانی اقدار سے ہٹا کر محض مادی دنیا کی طرف مرکوز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: مغرب نے اس وقت ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا ہے جو "بازاری معیشت" (Market Society) پر مبنی ہے، جہاں صرف مفاد پرستی پر مبنی اخلاقیات پروان چڑھتی ہیں۔
حجت الاسلام سید میر باقری نے کہا: اگر ہم حقیقی امن کے خواہاں ہیں تو معاشرہ اعتماد و محبت کی بنیاد پر استوار ہونا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ