اتوار 6 جولائی 2025 - 18:10
روز عاشورا؛ قم المقدسہ میں شہداء کربلا کا ماتم اور بی بی معصومہ (س) کو پرسہ

حوزہ / حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے قیام اور مظلومانہ شہادت کی یاد اور سوگ میں پوری دنیا میں مجالس عزا اور جلوس ہائے عزاداری منعقد ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نویں اور دسویں محرم کو ایران کے مختلف شہروں سے ماتمی دستوں نے جمہوریہ اسلامی ایران کے مقدس شہر قم میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں حاضری دی۔ رپورٹ کے مطابق حرم مطہر کی فضا "یاحسین یاحسین" کی صداؤں سے گونجتی رہی۔

دن رات عزاداران امام حسین علیہ السلام مختلف دستوں کی صورت میں حضرت معصومہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی خدمت میں حاضر ہو کر نوحہ خوانی، ماتمداری و عزاداری کر رہے ہیں اور بی بی سلام اللہ علیہا کو شہداء کربلا کا پرسہ دے رہے ہیں۔

روز عاشورا؛ قم المقدسہ میں شہداء کربلا کا ماتم اور بی بی معصومہ (س) کو پرسہ

ماتمی دستوں میں شامل عزاداروں نے لبیک یاحسین اور یااباالفضل العباس" کے علم اٹھا رکھے ہیں اور عزاداری کے ساتھ ساتھ مردہ باد امریکہ اور مردہ اسرائیل کے نعرے بھی بلند کر رہے ہیں۔

عزاداران حسینی نے نوحہ خوانی کے ساتھ ساتھ مختلف نعروں کے ذریعہ یزیدان وقت امریکہ، اسرائیل اور ظالم یورپی طاقتوں کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھنے اور فرزند امام حسین علیہ السلام رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور وفاداری کا بھی اعادہ کیا۔

روز عاشورا؛ قم المقدسہ میں شہداء کربلا کا ماتم اور بی بی معصومہ (س) کو پرسہ

روز عاشورا؛ قم المقدسہ میں شہداء کربلا کا ماتم اور بی بی معصومہ (س) کو پرسہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha