۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|اللہ کا گھر طواف، اعتکاف، عبادت اور رکوع و سجود کی جگہ ہے۔عبادت کا طہارت اور پاکیزگی سے گہرا ربط ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَأَمْنًا وَاتَّخِذُوا مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى ۖ وَعَهِدْنَا إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَاكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ ﴿بقرہ، 125﴾

ترجمہ: اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے اس گھر (خانہ کعبہ) کو تمام لوگوں کے لئے مرکز اور مقام امن قرار دیا۔ اور (حکم دیا کہ) مقام ابراہیم (جہاں عبادت کے لئے کھڑے ہوئے تھے) کو (اپنی) نماز کی جگہ بناؤ اور ہم نے ابراہیم و اسماعیل کو وصیت کی کہ تم دونوں میرے گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں کے لئے پاک و صاف رکھو.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اللہ تعالیٰ نے کعبہ کو انسانوں کے لیے ملجأ و مأوی، حاضر ہونے کا مقام اور بہت ہی پُر امن جگہ بنایا.
2️⃣ خانہ خدا کے احاطہ میں موجود افراد کے لیے امن و امان قائم کرنا اور ہر طرح کے نقصان و پریشانی سے محفوظ رکھنا ضروری ہے.
3️⃣ زائر خانہ خدا کو مقام ابراہیم علیہ السلام پر ضرور نماز پڑھنی چاہیے.
4️⃣ مقام ابراہیم علیہ السلام بہت ہی بلند مرتبہ جگہ ہے.
5️⃣ خانہ خدا کو ہمیشہ کے لیے پاک اور نجاستوں سے دور ہونا چاہیے.
6️⃣ مقام عبادت کو پاک رکھنا ضروری ہے.
7️⃣ عبادت کے مقامات میں خدمت کرنا اور ان کو اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے آمادہ کرنا ایک اچھا اور نیک عمل ہے.
8️⃣ حضرت ابراہیم و حضرت اسماعیل علیہما السلام خانہ خدا کے خدمتگزار تھے.
9️⃣ اللہ کا گھر طواف، اعتکاف، عبادت اور رکوع و سجود کی جگہ ہے.
🔟 عبادت کا طہارت اور پاکیزگی سے گہرا ربط ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .