۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ| انسانوں کی حقیقی منفعت ان کے قرآن کریم اور پیغمبر اسلام صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم پر ایمان لانے میں ہے۔قرآن کریم اور پیغمبر اسلام صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کے فرامین کو ترک کرنے کا نتیجہ دنیا و آخرت کا گھاٹا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلَاوَتِهِ أُولَـٰئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِهِ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ ﴿بقرہ، 121﴾

ترجمہ: جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جس طرح پڑھنے کا حق ہے وہی لوگ ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو اس کا انکار کرتے ہیں تو یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ یہود و نصاریٰ ان امتوں میں سے ہیں جن کے پاس کتاب تھی.
2️⃣ تورات اور انجیل کی تلاوت و اطاعت، قرآن مجید اور پیغمبر صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم پر ایمان لانے کا موجب ہے.
3️⃣ آسمانی کتابوں کی اطاعت کرنا ضروری ہے اور یہی اطاعت ایمان لانے کی دلیل بھی ہے.
4️⃣ دینی حقائق کی انصاف سے تحقیق کی جائے تو ان پر ایمان لانے کا موجب ہے.
5️⃣ انسانوں کی حقیقی منفعت ان کے قرآن کریم اور پیغمبر اسلام صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم پر ایمان لانے میں ہے.
6️⃣ قرآن کریم اور پیغمبر اسلام صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کے فرامین کو ترک کرنے کا نتیجہ دنیا و آخرت کا گھاٹا ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .