۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
وائس چیئرمین انجمن صاحب الزمان کرگل لداخ 

حوزہ/ ایک فقیہ جس نے اپنا خون جگر دیکر مذہب حقہ کی تبلیغ و ترویج میں اپنی زندگی صرف کی ہو ،ایسی ہستیوں کے اس دنیا سے رخصت ہونے سے امت کےلئے ایک ایسی خلا پیدا ہوجاتی  ہے کہ اس سے تلافی پانا شاید ہی ممکن ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن صاحب الزمان کرگل لداخ کی جانب سے حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے خبر ارتحال پر اظہار رنج و غم جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔۔

اذا مات العالم الفقيه ثلم فى الإسلام ثلمة لا يسدها شيء

آہ!! عالم تشیع ایک اور فقیہ سے محروم ہوئے ۔

یوں تو موت ہر ذی روح کےلئے ایک لازمی و اٹل حقیقت ہے کہ جس کا ذائقہ ہر کسی نے چکھنا ہوتا ہے ۔لیکن کچھ ایسی ہستیاں ہوتی ہیں جن کی رحلت سے نہ صرف ایک خانوادہ متاثر ہوتا ہے بلکہ پوری ایک امت محرومی کا شکار ہوتی ہے ۔خاص کر اس وقت جب ایک فقیہ جس نے اپنا خون جگر دیکر مذہب حقہ کی تبلیغ و ترویج میں اپنی زندگی صرف کی ہو ،ایسی ہستیوں کے اس دنیا سے رخصت ہونے سے امت کےلئے ایک ایسی خلا پیدا ہوجاتی ہے کہ اس سے تلافی پانا شاید ہی ممکن ہو۔
آج صبح مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی رحلت کی خبر سنی تو پورا وجود غم سے نڈھال ہو گیا۔
غم کی اس عظیم سانحہ پر اولا حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا لہ الفداہ و ثانیاً تمام مراجعین عظام بالخصوص مقام معظم رھبری و طلاب حوزہ ہای علمیہ تمام ملت تشیع جہاں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی جاتی ہے ۔
ساتھ ہی ساتھ یہ اعلان بھی کی جاتی ہے کہ مورخہ 4 فروری بروز جمعہ گیارہ بجے سانکو اور تےسورو دونوں مقامات پر مجلس ترحیم و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جارہا ہے مؤمنین سے گزارش ہے کہ کووڈ پروٹوکول کا لحاظ رکھتے ہوئے ان مجالس میں شرکت فرمائیں۔

وائس چیئرمین انجمن صاحب الزمان کرگل لداخ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .