جمعہ 18 ستمبر 2026 - 12:14
آیت اللہ اعرافی کا بزرگ عالم دین اور محقق آیت اللہ حاج شیخ حسین غیب غلامی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

حوزہ/ ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے قم کے بزرگ عالم دین، مجاہد روحانی، استاد اور محقق آیت اللہ حاج شیخ حسین غیب غلامی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے قم کے بزرگ عالم دین، مجاہد روحانی، استاد اور محقق آیت اللہ حاج شیخ حسین غیب غلامی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

آیت اللہ اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

«إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ»

انتہائی رنج و غم کے ساتھ عالم با تقوی اور بزرگ محقق حضرت آیت اللہ حاج شیخ حسین غیب غلامی (رضوان اللہ علیہ) کے انتقال کی خبر موصول ہوئی۔

اس مجاہد عالم دین نے کئی دہائیوں تک علماء کی تربیت اور تشیع کی اعتقادی حدود کی حفاظت کی راہ میں مؤثر خدمات انجام دیں۔ ان کا علمی ورثہ ہمیشہ ان کی علمی و دینی جدوجہد کی یاد دلاتا رہے گا۔

میں ان کے محترم اہل خانہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہِ خداوند متعال سے مرحوم کے لیے رحمت و رضوانِ الٰہی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل و اجرِ عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

علیرضا اعرافی

سربراہ حوزات علمیہ ایران

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha