جمعہ 18 ستمبر 2026 - 21:30
عوام کی مسلسل میدان میں موجودگی، دنیا کے لیے مزاحمت کا پیغام ہے، مولوی فائق رستمی

حوزہ/سنندج کردستان کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا کہ عوام کی چھ ماہ سے مسلسل میدان میں موجودگی، دنیا والوں کے لیے مزاحمت کا پیغام ہے۔ ہمیں ایسے عوام کی قدر کرنی چاہیے اور حکومت کو ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ کردستان کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے نمازِ جمعہ کے خطبوں میں خطے کی صورتحال اور ایران کے داخلی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیائے کفر مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے اور خطے کے ممالک کو ہتھیار فروخت کرنے کی منڈی گرم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ انہیں ایک دوسرے کے خلاف لڑنے پر اکسایا جا سکے۔

ایرانی سنی عالم دین نے مزید کہا کہ امریکہ انسانی حقوق اور آزادیِ اظہار کے دفاع کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن حال ہی میں اس نے غاصب اسرائیلی حکومت کو ایک ٹن وزنی 40 ہزار بم فراہم کیے ہیں، تاکہ انہیں غزہ، لبنان اور دیگر اسلامی ممالک کے عوام کے قتلِ عام کے لیے استعمال کیا جائے۔

شہر سنندج کے امام جمعہ نے ایران کے عوام کی 201 روزہ میدان میں موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی چھ ماہ تک میدان میں مسلسل موجودگی، دنیا والوں کے لیے مزاحمت کا پیغام ہے۔ ہمیں ایسے عوام کی قدر کرنی چاہیے اور حکومت کو ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو نظامِ تعلیم کی بنیاد مضبوط کرنی چاہیے، کیونکہ ملک کی ترقی اور پیش رفت تعلیم، علم و دانش پر توجہ اور اس شعبے میں سرمایہ کاری سے وابستہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha