جمعہ 18 ستمبر 2026 - 12:33
تہران میں ’’ایران کے لیے جان فدا‘‘ کے عنوان سے بڑا عوامی اجتماع شروع

حوزہ/ ایران کے دارالحکومت تہران میں ’’ایران کے لیے جان فدا‘‘ کے عنوان سے بڑا اجتماع شروع ہوگیا ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں ’’ایران کے لیے جان فدا‘‘ (جان فدای ایران) کے عنوان سے بڑا اجتماع شروع ہوگیا ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ اجتماع تہران کے میدان امام حسین علیہ السلام میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں عوام کے مختلف طبقات 72 افراد پر مشتمل دستوں کی شکل میں شریک ہیں۔

اس اجتماع کا مقصد انقلاب اسلامی، وطن اور ولایت کے دفاع کے لیے اپنے عزم اور آمادگی کا اظہار کرنا ہے۔

امام خمینی مزاحمتی بسیج کے کمانڈر کرنل حامد عالی خانی نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’جان فدا‘‘ کا یہ بڑا اجتماع ایرانی عوام کے انقلابی عزم اور عملی وفاداری کا مظہر ہے۔ انہوں نے عوام کی منظم شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر لمحہ مزید لوگ اس اجتماع میں شامل ہو رہے ہیں اور ایرانی قوم دارالحکومت سے اسلامی جمہوری نظام اور ملک کے دفاع کے لیے اپنے عزم کا اظہار کر رہی ہے۔

علماء بھی عوام کے ساتھ میدان میں موجود

اس اجتماع میں بسیجی لباس میں ملبوس علماء کی شرکت بھی نمایاں ہے۔ حجۃ الاسلام والمسلمین جواد طوبایی نے کہا کہ علماء ہمیشہ عوام اور ایران کے لیے اپنی جان فدا کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران کے حوزہ علمیہ سے وابستہ علماء بھی دیگر طبقات کے ساتھ انقلاب اسلامی کے دفاع کے لیے کھڑے ہیں اور قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہفتۂ دفاع مقدس کے موقع پر ’’مردم جان فدای ایران‘‘ کے عنوان سے یہ اجتماع ایرانی عوام کی مزاحمت اور استقامت کی 200ویں شب کے موقع پر تہران میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، جبکہ امام حسین علیہ السلام چوک سے نواب شاہراہ کے تقاطع کے راستے میدان انقلاب تک ’’جان فدا‘‘ دستوں کی پُرجوش پریڈ بھی پروگرام کا اہم حصہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha