جمعہ 27 دسمبر 2024 - 16:17
پاکستان؛ گلگت بلتستان میں بھی دیگر صوبوں کی طرح پارا چنار کے راستوں کی بندش کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے

حوزہ/ پاکستان بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی آج نمازِ جمعہ کے بعد پارا چنار کے راستوں کی بندش کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی آج نمازِ جمعہ کے بعد پارا چنار کے راستوں کی بندش اور نعرہ تکبیر کے ساتھ بے گناہ لوگوں کے گلے کاٹے جانے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

پاکستان؛ گلگت بلتستان میں بھی دیگر صوبوں کی طرح پارا چنار کے راستوں کی بندش کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے

آج نمازِ جمعہ کے بعد، جامع مسجد سکردو سے یادگار شہداء چوک تک ہزاروں مؤمنین نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کر کے پارا چنار کے مؤمنین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

ضلع بلتستان سمیت ضلع گانچھے، کھرمنگ، شگر اور روندو میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان؛ گلگت بلتستان میں بھی دیگر صوبوں کی طرح پارا چنار کے راستوں کی بندش کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے

گلگت دنیور میں بھی شیخ مرزا علی کی قیادت میں نمازِ جمعہ کے بعد عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں پارا چنار کے راستوں کی فوری بحالی پر زور دیا گیا۔

پاکستان؛ گلگت بلتستان میں بھی دیگر صوبوں کی طرح پارا چنار کے راستوں کی بندش کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے

پاکستان؛ گلگت بلتستان میں بھی دیگر صوبوں کی طرح پارا چنار کے راستوں کی بندش کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے

واضح رہے پارا چنار کے معاملے پر، اس وقت تقریباً پورا پاکستان جام ہے، تاہم اب تک کی رپورٹ کے مطابق، حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدام کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس وقت پاکستان کی تمام شیعہ سیاسی اور مذہبی جماعتیں پارا چنار کے حق میں سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک پارا چنار کے معاملے کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا جائے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha