۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر نے کہا کہ اسرائیل کے قبضے سے قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں کی غیرت کا تقاضا ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر فلسطین کو آزاد کروانے میں کام ادا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسجد علی جامعتہ النجف میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ اس کا کسی مسلک یا ملک سے تعلق نہیں۔اسرائیل کے قبضے سے قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں کی غیرت کا تقاضا ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر فلسطین کو آزاد کروانے میں کام ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس امت مسلمہ کی عزت و غیرت کا مسئلہ ہے۔ امام خمینی کے حکم پر اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی سطح پر یوم القدس کو منانا شروع کیا ۔ پاکستان میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی قیادت میں یوم القدس منانے کا سلسلہ شروع ہوا ،جوان کی شہادت کے بعد33سال سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر پاکستان میں یوم القدس منایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ مکتب اہل بیتؑ کے ماننے والوں نے یوم القد س شروع کیا مگر اب اہل سنت برادران کی اس میں شمولیت کے شکر گذار ہیں، فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھنے والی آوازوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب شیعہ سنی اتحاد کے ساتھ کہ بیت المقدس آزاد ہوگا اور ہم وہاں نماز ادا کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .