۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آیت الله العظمی حکیم و عمار حکیم

حوزہ/ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے نجف اشرف کے عظیم مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم کی رحلت کی پہلی برسی کے موقع پر مرحوم کے رجحان اور ان کے موقف کی جانب اشارہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی قومی اتحاد کے سربراہ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے نجف اشرف کے عظیم مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم (نور اللہ مرودہ الشریف) کی رحلت کی پہلی برسی کے موقع پر مرحوم کے رجحان اور ان کے موقف کی جانب اشارہ کیا۔

اس موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا:فقیہ اہل بیت علیہم السلام مرجع عالیقدر مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم کی پہلی برسی کے موقع پر ہم ان کی نورانی زندگی اور دل و ضمیر پر ان کے دائمی اثرات کو یاد کرتے ہیں۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی علم، جہاد، معرفت اور ہدایت کی راہ میں گزاری۔

عمار حکیم نے مزید کہا: آیت اللہ حکیم نے دین، وطن اور مقدسات دین کا دفاع کیا اور اپنی زندگی کا کچھ حصہ صدام ملعون کی آمرانہ حکومت کی جیلوں میں اسی راہ میں گزارا۔ یہ خاندان حکیم سے تعلق رکھنے ان نابغہ افراد میں سے تھے جنہوں نے دین اور وطن کی راہ میں درجنوں شہادتیں پیش کیں۔

عراقی قومی اتحاد کے سربراہ نے کہا: حوزہ علمیہ نجف اشرف اور طلباء کی حمایت میں شب و روز ان کی انتھک محنت کسی سے مخفی نہیں ہے اور سب پر واضح ہے، انہوں نے حوزہ کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، مرحوم عراقی کی عوام کے حقوق کے دفاع کے سلسلے میں قومی اور واضح موقف رکھتے تھے۔

گفتگو کے آخر میں حجۃ الاسلام عمار حکیم نے اس دردناک مصیبت پر حضرت بقۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی بارگاہ اقدس میں اور مراجع تقلید، حوزہ علمیہ، امت اسلامیہ، عراقی کی عوام اور مرحوم کے اہل خانہ اور بچوں، طلباء اور مقلدین اور تمام محبین کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کیا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .