۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جعفریہ الائنس کے تحت استقبال ماہ رمضان کانفرنس کا انعقاد، علماء و ذاکرین اور شیعہ تنظیموں کے عہدیداران کی شرکت

حوزہ/ کانفرنس میں اپنے خطابات کے دوران مقررین نے کہا کہ اتحاد اور وحدت کے ذریعے شرپسندی کو روک کر وحدت کے جذبوں کو فروغ دیا جائے۔

جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت استقبال ماہ رمضان کانفرنس شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ میں بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی نظامت سید شبر رضا نے کی۔

کانفرنس میں اپنے خطابات کے دوران مقررین نے کہا کہ رمضان تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے، اس ماہ میں اپنے اردگرد مستحقین کا لازمی خیال رکھا جائے، مساجد و امام بارگاہوں اور یوم علیؑ پر نکلنے والے مرکزی جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ رمضان کا احترام اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرکے سازش کو ناکام بنایا جائے، اتحاد اور وحدت کے ذریعے شرپسندی کو روک کر وحدت کے جذبوں کو فروغ دیا جائے۔

اپنے خطاب میں مقررین نے انتظامیہ سے ایام شہادت امام علی علیہ السلام میں منعقدہ مجالس و جلوس اور یوم القدس کو فول پروف سیکورٹی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

کانفرنس میں علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ رضا داؤدانی، علامہ نثار قلندری، علی حسین نقوی، حسن رضا سہیل،علامہ کامران حیدر عابدی، غیور عابدی سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام، ذاکرین عظام، شیعہ تنظیموں کے نمائندگان، ماتمی انجمنوں کے رہنما، اسکاؤٹس گروپ اور جلوس کے پرمٹ ہولڈرز کے علاوہ مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز شریک ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .