حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب تحف العقول سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام العلی علیہ السلام:
الدهرُ یَومانِ: فیَومٌ لَکَ و یَومٌ علَیکَ، فإذا کانَ لکَ فلا تَبطَرْ، و إذا کانَ عَلیکَ فلا تَحزَنْ، فَبِکِلَیهِما سَتُختَبَرُ.
حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
زمانہ دو دن ہے۔ ایک دن تمہارے فائدے میں اور ایک دن تمہارے نقصان میں ہے۔ جب تمہارے فائدے میں ہے تو تمہیں زیادہ خوش نہیں ہونا چاہیے اور جب تمہارے نقصان میں ہو تو پھر بھی تمہیں زیادہ غمگین نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ دونوں تمہارے لئے امتحان کا ذریعہ ہیں۔
تحف العقول، ص ۲۰۷