۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام رضا علیہ السلام نے ایک روایت میں امیرالمومنین علیہ السلام سے منقول خواتین کی پانچ بہترین صفات کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "كافى" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الرضا عن امیرالمومنین علیہما السلام:

خَيْرُ نِسائِكُمْ، اَلْخَمْسُ. قِيلَ: يا اَمِيرَالمُؤْمِنينَ! وَ مَا الْخَمْسُ؟ قالَ: اَلْهَيِّنَةُ، اللَّيِّنَةُ، المُؤاتِيَةُ، الّتِي إذا غَضِبَ زَوْجُها لَمْ تَكْتَحِلْ بِغَمْضٍ حَتّى‏ يَرْضى‏، وَ اِذا غابَ عَنْها زَوْجُها حَفِظَتْهُ في غَيْبَتِهِ، فَتِلْكَ عامِلٌ مِنْ عُمّالِ اللَّهِ وَ عامِلُ اللَّهِ لا يَخِيبُ؛

حضرت امام رضا علیہ السلام نے امیرالمومنین علیہ السلام نے نقل کرتے ہوئے فرمایا:

آپ کی بہترین خواتین کی پانچ صفات ہیں۔ ان سے پوچھا گیا: اے امیرالمومنین علیہ السلام! وہ پانچ صفات کون سی ہیں؟ تو فرمایا: "کم توقع و کم مہر ہونا، خوش اخلاق و خوش مزاج ہونا اور مطیع اور موافق ہونا اور جب اس کا شوہر اس سے ناراض ہو جائے تو جب تک جب تک اسے راضی نہ کر لے اسے نیند نہیں آتی اور شوہر کی عدم موجودگی میں (اس کی عزت و مال کی) کی محافظ ہونا۔ ایسی عورت خدا کے مامورین میں سے ایک مامور ہے اور خدا کا مامور کبھی ناکامی اور نقصان سے دچار نہیں ہوتا۔

كافى: ج‏ ۵، ص ‏۳۲۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .