حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحار الأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامیرالمومنین علیه السلام:
مَنْ أيْقَنَ أنّهُ يُفارِقُ الأحبابَ، ويَسكُنُ التُّرابَ، ويُواجِهُ الحِسابَ، ويَسْتَغْنِي عَمّا خَلَّفَ، ويَفْتَقِرُ إلى ما قَدَّمَ، كانَ حَرِيّا بِقِصَرِ الأملِ وطُولِ العَملِ
حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
جس کو یقین ہو کہ وہ ایک دن دوستوں سے جدا ہو جائے گا، خاک اور مٹی اس کا مسکن ہو گا، اسے حساب و کتاب کا سامنا کرنا پڑے گا، جو چیز وہ چھوڑ کر جا رہا ہے اسے اس کی ضرورت نہیں ہو گی اور جو کچھ اس نے آگے بھیجا ہے صرف اس کی اسے ضرورت ہو گی تو اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ اپنی آرزؤں کو کم کرے اور عمل کو زیادہ کرے۔
بحارالأنوار : ۷۳/۱۶۷/۳۱