اتوار 17 اکتوبر 2021 - 02:25
حدیث روز | شادہ شدہ مردوں کو پيامبر اکرم (ص) وسلم کی نصیحت

حوزہ / حضرت پيامبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے ایک روایت میں شادی شدہ مردوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ اپنی بیویوں سے محبت کا اظہار کیا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "وسائل الشيعه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم:

قَوْلُ الرَّجُلِ لِلْمَرْأَةِ «إنّي اُحِبُّكِ» لا يَذْهَبُ مِنْ قَلْبِها اَبَداً

حضرت پيامبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے فرمایا:

مرد کا اپنی بیوی کو یہ کہنا کہ "میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں" یہ بات اس کی بیوی کے دل سے کبھی بھی نہیں مٹتی۔(یعنی بیوی شوہر کے اس جملہ کو کہ "تم مجھے اچھی لگتی ہو"، کبھی فراموش نہیں کر سکتی)۔

وسائل الشيعه : ج‏۱۴، ص‏۱۰

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha