۹ آذر ۱۴۰۳ |۲۷ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 29, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام حسن مجتبی علیہ السلام نے ایک روایت میں دنیا کی غفلت اور آخرت کی حسرت کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مصابیح الانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسن المجتبی علیہ السلام:

ألنّاسُ فِي دارِ سَهْوٍ وَ غَفْلَةٍ يَعْمَلُونَ وَلا يَعْلَمُونَ فَاِذا صارُوا إلى الآخِرَةِ صارُوا اِلى دارِ يَقينٍ يَعْلَمُونَ وَ لا يَعْمَلُونَ

امام حسن مجتبی علیہ السلام نے فرمایا:

لوگ اس دنیا میں غفلت کے گھر میں ہیں۔ اس میں وہ جو کام کرتے ہیں اس کے (ثمر کے) متعلق کچھ نہیں جانتے اور جب آخرت کے گھر میں جائیں گے تو وہ یقین کی منزل تک پہنچیں گے وہاں پر انہیں سب معلوم ہو گا لیکن (تب وہ وہاں) اپنے لئے کوئی سودمند عمل انجام نہیں دے سکیں گے۔

مصابیح الانوار، ج 2، ص 271

تبصرہ ارسال

You are replying to: .