۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
گمشدہ افراد کی رہنمائی اور تلاش

حوزہ/ کربلا کی حدود، تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پہ گمشدہ افراد کی مدد کے لیے بھی مراکز قائم کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گمشدہ افراد کی رہنمائی کے منصوبے کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے زیارت اربعین کےدوران گمشدہ اور لاپتہ افراد کی رہنمائی کے لئے (40) سے زیادہ مراکز قائم کئے ہیں۔ یہ مراکز بابل ، نجف ، اور بغداد گورنریٹس کے تمام مرکزی راستوں اور شاہراہوں اور اہم سڑکوں کہ جو زائرین کرام استعمال کرتے ہیں پر قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ کربلا کی حدود، تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پہ گمشدہ افراد کی مدد کے لیے بھی مراکز قائم کیے ہیں۔

پروجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے پروفیسر سید منتظر الصافی نے بات کرتے ہوئے کہا،" گمشدہ اور لاپتہ افراد کی رہنمائی کے مراکز کا منصوبہ خدماتی اور انسان دوست منصوبوں میں سے ایک ہے اور یہ مراکز چوبیس گھنٹے زائرین اربعین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ تمام مراکز جدید ترین آلات سے لیس ہیں اور ان کے پاس بہت سی گاڑیاں اور مطلوبہ مشینری بھی موجود ہیں جس کی بدولت کم سے کم وقت میں ساتھیوں سے بچھڑ جانے والے زائر یا راستہ بھول جانے زائر کو مدد فراہم کرنے میں بڑی حد تک مدد مل رہی ہے خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کو تلاش کرنے اور ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے لئے۔ "

انہوں نے وضاحت کی کہ: "ہر مرکزانٹرنیٹ لائن کے علاوہ ، دوسرے مراکز سے مربوط رہنے کے لئے فون لائنز اور وائرلیس ڈیوائسز سے منسلک ہے۔ تمام مراکز سینٹرل الیکٹرانک کنٹرول سینٹرسے منسلک ہیں۔ یہ کنٹرول سینٹر ایک الیکٹرانک پروگرام کے ذریعے گمشدہ اعداد و شمار کو ریکارڈ کرکے تمام مراکز کو بھیجتا ہے۔" اور اس نے مزید کہا کہ "الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے تحت یونیورسٹیز کے (450) طلباء یہ مراکز چلاتے ہیں اور دن رات کام کرتے ہیں۔"

انہوں نے مراکز کی تعداد کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نجف کے راستے پر 12 مراکز، بابل کے 11 اور مقدس شہر کربلا میں 10 مراکز کے علاوہ سات مرکزی مراکز قائم کئے ہیں اورلاپتہ افراد کی رہائش کے لیے بھی جگہیں تیار کی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس کے علاوہ، حقیبۃ المومن ایپ میں گمشدہ افراد کی رہنمائی کی ونڈو کے استعمال سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، جس کا انحصار چہرے کے پرنٹ لینے پر ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہر مرکز کو گمشدہ اور لاپتہ افراد کو ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے لیے گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں، اور اگر ان کی شناخت نہ ہو سکے، تو انھیں خاص جگہوں پر رکھا جاتا ہے۔" کسی بھی کیس کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لیے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "لاپتہ اور گمشدہ مراکز کے کنٹرول روم سے رابطہ کرنے اور کسی بھی معاملے کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ٹول فری نمبروں پر(24 گھنٹے) کالز کی جاسکتی ہیں اور وہ ہیں، (174) عراق کے تمام گورنریٹس سے اور (6674) صرف نجف گورنریٹ سے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .