۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نشست

حوزہ/ ایک مبلغ کے طور پر، آپ کو اپنی ذمہ داریوں کو درک کرنے کی ضرورت ہے، اپنے مشن کو سمجھنا ضروری ہے اور خود کو اپ ڈیٹ کرنے، بااختیار بننے، اور نئی موثر تکنیکوں سے واقف ہونے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران میں گزشتہ روز دفتر تبلیغات اسلامی شعبہ خواتین کی ڈائریکٹر جنرل عاطفہ سعیدی نژاد کی موجودگی میں مبلغہ خواتین اور ماہرینِ مذہبی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔

دفتر تبلیغات اسلامی شعبہ خواتین کی ڈائریکٹر جنرل عاطفہ سعیدی نژاد نے ماہ رمضان میں تبلیغی کے مواقع اور عفت و حجاب کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: " جہاد تبیین میں سب سے اہم چیز یہ ہے ہمارے اندر صبر و استقامت ہو، اگر صبر نہ ہوگا تو جہاد تبیین عملی طور پر محقق نہیں ہو پائے گا اور ہمیں نقصان و ضرور کا سامنا کرنا پڑے۔"

انہوں نے کہا: کورونا وائرس کے دور میں تبلیغ کے سلسلے میں سوشل میڈیا کا سہارا لیا گیا اور سوشل میڈیا ہی غالب رھا، یہی وجہ تھی کہ سنجیدگی کے ساتھ انقلاب اسلامی کے پیغام کو حقیقی انداز میں پہنچانے کا موقع کم ہوتا چلا گیا، لہذا اب یہ موقع فراہم ہے کہ ہم اس وقت جہاد تبیین کا سہارا لیں اور گزشتہ کمیوں کو پورا کریں۔

محترمہ سعیدی نژاد نے مزید کہا: دفاع مقدس کے زمانے میں امام خمینی (رہ) نے عوام پر اعتماد کیا اور فوجی جہاد کا اعلان کیا۔ آج دشمن کی طرف سے شروع کی گئی مشترکہ جنگ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جہاد تبیین کا حکم دیا ہے اور اس سلسلے میں آپ کے مبلغین کی سنگین ذمہ داری ہے، حوزہ علمیہ کو اس سلسلے میں لازمی مواد فراہم کرنا چاہیے، وہ حوزہ علمیہ جو خود کو تبلیغ کا پابند بنائے گا اور اسے اپنی ذمہ داری سمجھے گا، وہ عوام میں زیادہ موثر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: ایک مبلغ کے طور پر، آپ کو اپنی ذمہ داریوں کو درک کرنے کی ضرورت ہے، اپنے مشن کو سمجھنا ضروری ہے اور خود کو اپ ڈیٹ کرنے، بااختیار بننے، اور نئی موثر تکنیکوں سے واقف ہونے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .