بدھ 25 جون 2025 - 12:27
شادی کرو، رزق کا دروازہ کھل جائے گا: آیت‌اللہ جوادی آملی

حوزہ/ آیت‌اللہ العظمی جوادی آملی نے قرآنِ کریم کی آیات کی روشنی میں نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دیتے ہوئے فرمایا کہ شادی صرف ایک سماجی ضرورت نہیں، بلکہ رزق میں برکت اور زندگی میں وسعت کا الٰہی ذریعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت‌اللہ العظمی جوادی آملی نے قرآنِ کریم کی آیات کی روشنی میں نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دیتے ہوئے فرمایا کہ شادی صرف ایک سماجی ضرورت نہیں، بلکہ رزق میں برکت اور زندگی میں وسعت کا الٰہی ذریعہ ہے۔

انہوں نے سورهٔ نور کی تفسیر کے دوران فرمایا: "إِن يَكُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ"

’’اگر وہ نادار ہوں، تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انہیں غنی کر دے گا۔‘‘

آیت اللہ جوادی آملی نے اس غلط سوچ کی نفی کی کہ "پہلے معاشی استحکام آئے، پھر شادی کی جائے"، اور فرمایا: "بیٹی یا بیٹا، ہر ایک کا رزق اللہ کے ذمہ ہے، چاہے وہ والدین کے گھر میں ہو یا شوہر یا بیوی کے ساتھ زندگی گزار رہا ہو۔ جب دونوں ایک چھت کے نیچے آ جاتے ہیں تو رزق کی راہیں بھی بدلتی ہیں، اور اللہ اپنی طرف سے بے پناہ عطا رزق فرماتا ہے۔"

انہوں نے نوجوانوں کو تاکید کی: "زندگی کے سنورنے اور معاشی اعتبار سے مضبوط ہونے کا انتظار نہ کرو، بلکہ شادی کرو تاکہ زندگی سنورے۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے، اور اللہ کا وعدہ سچا ہے۔"

یہ درس تفسیر سورۂ نور کی نشست ۱۸ و ۱۹ میں بیان کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha