۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
حرم امام حسین (ع)

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ائمہ معصومین (ع) کی مقدس قبر کے آگے نماز پڑھنے کے بارے میں اپنا نظریہ بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ائمہ معصومین (ع) کی مقدس قبر کے آگے نماز پڑھنے کے بارے میں اپنا نظریہ بیان کیا ہے جسے ہم اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔

سوال: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا ائمہ معصومین علیہم الصلوٰۃ والسلام کی مقدس قبر کے سامنے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر روضہ مبارکہ کے اندر ہو اور قبر مبارک کی طرف پشت کرکے نماز پڑھی جائے تو یہ جائز نہیں ہے اور نماز کی صحت محل اشکال ہے۔ لیکن اگر اس طرح کھڑا ہو کہ پشت قبر کی طرف نہ ہو یا روضہ سے باہر ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے اور نماز بھی صحیح ہے، چاہے قبر مبارک کے آگے کیوں نہ ہو، مثلاً اگر قبر کے اطراف میں ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .