۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن پاکستان مقیم قم

حوزہ/ ایام فاطمیہ اور دلوں کے سردار شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی مناسبت سے جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن پاکستان قم کی جانب سے عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ اور دلوں کے سردار شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی مناسبت سے جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن قم کی جانب سے عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن پاکستان مقیم قم کے اراکین سمیت کثیر تعداد میں مہمان علمائے کرام نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، پروگرام کے آغاز میں زیارت عاشورا کی تلاوت کی گئی جس کی سعادت حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شبیر فصیحی نے حاصل کی اور تلاوت قرآن کی سعادت معروف قاری قرآن برادر بشارت امامی نے حاصل کی اور نظامت کے فرائض برادر حافظ جعفر سبحانی نے انجام دیئے۔

پروگرام سے مجمع طلاب سکردو کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر نذیر عرفانی اور جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن پاکستان کے سابق صدر برادر ضامن علی نے ایام فاطمیہ اور شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔

برادر ضامن علی نے صدر جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن پاکستان حجۃ الاسلام محمد شریف ولی میر اور ان کی کابینہ کا ایسے عظیم الشان پروگرام کے انعقاد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقام معظم رہبری کے فرمان کے مطابق شہداء کی یاد منانا شہادت سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے ایام فاطمیہ، شہید سردار قاسم سلیمانی کی دوسری برسی اور عمارِ انقلاب علامہ مصباح یزدی کی پہلی برسی کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں ان عظیم ہستیوں کی یاد تازہ کرنے کے ساته ساته ان کے نقش قدم پر بهی چلنے کی ضرورت ہے، آج اگر دنیا کے گوشہ و کنار میں ان ہستیوں کی یاد منائی جا رہی ہے تو یہ ان کے خلوص اور بصیرت کی دلیل ہے۔

مجمع طلاب سکردو کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر نذیر عرفانی نے قرآن مجید کی مشہور و معروف آیت"ان الذین آمنوا وعملوا الصالحات"کو سر نامۂ کلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج شہدائے مقاومت شہید سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المنہدس زندہ ہیں تو یہ ان کے نیک اعمال کی دلیل ہے۔

حجۃ الاسلام ڈاکٹر نذیر عرفانی نے شہید قاسم سلیمانی کی بے نظیر شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ جب ان کے والد سے کسی نے کہا کہ آپ کے بیٹے نے کیا کیا ہے؟ انہوں نے پوری دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا ہے اور دنیا کے تمام آزادی پسند انسانوں کی آواز بن کر ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں تو اس کے جواب میں شہید کے والد نے کہا کہ انہوں نے ایسا کچه نہیں کیا ہے بلکہ یہ دین اسلام کی طاقت ہے۔

آخر میں انہوں نے قاسم سلیمانی کو حضرت صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا کی طرح مدافع ولایت قرار دیا اور مصائب سے اپنی گفتگو کو سمیٹ دیا۔

پروگرام کے آخر میں، جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر جناب حجۃ الاسلام محمد شریف ولی میر نے شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات کے ساته پروگرام کا اختتام کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .