منگل 25 نومبر 2025 - 23:55
بی بی زہراء ولادت کے معاملے میں بھی انفرادیت رکھتی ہیں: مولانا سید یوسف مشہدی

حوزہ/ مولانا سید یوسف مشہدی نے امروہہ اترپردیش میں مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصمت، طہارت، علم اور خلقت کے اعتبار سے 14 معصومین یکساں ہیں، لیکن ولادت کے حوالے سے بنت پیغمبر بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا بقیہ 13 معصومین علیہم السّلام سے مختلف اور منفرد مقام رکھتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید یوسف مشہدی نے امروہہ اترپردیش میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ خمسہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب رسول اکرم سے لیکر مولا علی اور ان سے لیکر امام آخر الزماں تک تمام معصومین، نبیوں اور اماموں کے پاک و مقدس صلبوں سے گزرتے ہوئے ولادت کی منزل تک پہنچے، لیکن بی بی فاطمہ زہرا اپنی ولادت کے لئے صلبوں کی محتاج نہیں رہیں، بلکہ انکا مقدس نور براہ راست اللہ کی جانب سے رسول اکرم کو عطا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرد کے مقام و مرتبے کے تعین کے لئے علما نے تین پیمانے اور معیارات مقرر کیے ہیں۔

مولانا سید یوسف مشہدی نے کہا کہ کسی شخصیت کے مقام و مرتبے کا پتہ لگانے کے لئے یہ دیکھا جائے گا کہ اس کے سلسلے میں اللہ کا کیا کہنا ہے۔ رسول کی اس کے بارے میں کیا رائے ہے اور اسکے دشمن اسکے سلسلے میں کیا کہتے ہیں۔

مولانا نے آیت تطہیر، آیت مباہلہ، صورہ دہ اور آیت قربا سمیت متعدد آیات قرآنی بیان کرتے ہوئے کہا کہ بعض علما کا یہ دعویٰ ہے کہ قرآن میں کم از کم تین سو آیات بی بی زہرا کی شان میں موجود ہیں اسکے علاوہ رسولوں اور نبیوں کی ماؤں کے سلسلے میں جو بھی فضائل قرآن میں موجود ہیں وہ تمام ذات بنت رسول میں بدرجہ اتم موجود ہیں۔

مولانا یوسف مشہدی نے علامہ اقبال کے کچھ فارسی اشعار پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے بی بی زہراء کی ہستی کی منزلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ و رسول کی شریعت کی زنجیر میں جکے ہوئے ہیں ورنہ وہ بی بی زہرا کی قبر مبارک پر سجدہ کرتے اور اسکا طواف کرتے۔

ایام فاطمیہ میں مجالسِ عزا کے اہتمام پر کیے جانے والے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے مولانا مشہدی نے کہا کہ بی بی زہراء پر ڈھائے جانے والے مظالم واقعات کربلا سے کسی طور کم نہیں ہیں۔ایام فاطمیہ کی مجالس میں جو مصائب بیان کیے جاتے ہیں ان میں اور واقعات کربلا میں بہت سی مماثلتیں ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha