حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں مدرسہ علمیہ فاطمیہ کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک اسکالر حجت الاسلام حسین الٰہی زادہ نے کہا کہ امریکی اسلام نے دین کو صرف انفرادی مسائل تک محدود کیا ہے۔ امریکی اسلام معاشرے کے کسی درد کی دوا نہیں ہے، کیونکہ یہ صرف ظاہر کو دیکھتا ہے، جبکہ اسلام ناب محمدی (ص) اجتماعی امور پر تاکید اور معاشرہ اور لوگوں کے مسائل کا حل تلاش کرتا ہے، کیونکہ اسلام اجتماعی دین ہے۔
انہوں نے خدا تک پہنچنے کے اسباب بیان کرتے ہوئے کہا کہ خدا تک پہنچنے کا ایک ذریعہ انفاق ہے۔ انفاق معاشرے کی خالی جگہوں کو پر کرنے کو کہتے ہیں، یہاں صرف مال مراد نہیں ہے، ایسا نہیں ہے کہ صرف مال ودولت سے ہی انفاق کیا جاتا ہو، بلکہ عفو درگذر کرنا بھی انفاق میں شمار ہوتا ہے۔
حجت الاسلام حسین الٰہی زادہ نے اسلام ناب اور امریکی اسلام کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اسلام نے دین کو صرف انفرادی مسائل تک محدود کیا ہے۔ امریکی اسلام معاشرے کے کسی درد کی دوا نہیں ہے، کیونکہ یہ صرف ظاہر کو دیکھتا ہے، جبکہ اسلام ناب محمدی (ص) اجتماعی امور پر تاکید اور معاشرہ اور لوگوں کے مسائل کا حل تلاش کرتا ہے، کیونکہ اسلام اجتماعی دین ہے۔
انہوں نے اسلام کے اجتماعی ہونے پر دلیل کے طور پر کہا کہ اسلام صرف انسانوں کی فکر نہیں کرتا، بلکہ نئی تہذیب و تمدن کو پروان چڑھانے کی نیز فکر کرتا ہے۔ اسلام تمام مسائل کا حل تلاش کرتا ہے۔