حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر کے مطابق، امام جمعہ برازجان حجت الاسلام والمسلمین حسن مصلح نے دشتستان کے علاقے دہقاید کے گاؤں میں ثقافتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا: ہماری ذمہ داری مومن اور انقلابی جوان نسل کی تربیت کرنا اور عوام کو دینی پروگرامز میں شرکت پر تشویق کرنا ہے۔
انہوں نے کہا: کسی بھی ثقافتی کونسل کے قیام کا مقصد مذہبی، ثقافتی اور تبلیغی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور ان کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔
امام جمعہ برازجان نے دہقاید میں ہونے والی ثقافتی و مذہبی سرگرمیوں اور حالیہ برسوں میں اس گاؤں میں ہونے والی کامیاب کوششوں کی ستائش کی اور اس گاؤں کو اس کی مذہبی اور ثقافتی ڈھانچے کی بنا پر اور اس کے اعلیٰ معیار کے پروگرامز کی وجہ سے دیگر علاقوں کے لیے ایک اچھا نمونہ قرار دیا۔
انہوں نے دہقاید کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، قرآن مجید کی خانگی محفلوں اور مجالس عزا کے احیاء، نوجوانوں کو مساجد اور دینی مراکز میں جذب کرنے اور مساجد میں قرآنی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
حجت الاسلام والمسلمین حسن مصلح نے مزید کہا: ہماری ذمہ داری مومن اور انقلابی نسل کی تربیت کرنا اور عوام کو دینی پروگرامز میں شریک کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مساجد میں نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔









آپ کا تبصرہ