۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فطریه رمضان 1401

حوزہ / مراجع تقلید کی جانب سے (ایران میں رہنے والوں کے لئے) رمضان المبارک 1443ھ کی زکوۃ فطرہ کی مقدار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع عظام تقلید کی جانب سے (ایران میں رہنے والوں کے لئے) رمضان المبارک 1443ھ کی زکوۃ فطرہ کی مقدار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایران میں رہنے والے افراد کے لئے فطرہ کی مقدار کے بارے میں مراجع عظام کی نظرات درج ذیل ہیں:

دفتر حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای:

مکلف شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے اور اپنے نان خور افراد کی طرف سے ہر نفر کا ایک صاع (تقریباً تین کلو گرام) گندم یا جو یا کھجور یا کشمش یا چاول یا مکئی یا اس جیسی اجناس یا ان میں سے کسی ایک جنس کی قیمت مستحق شخص کو دے۔

ضمنا رواں سال (1443ھ) میں زکوٰۃ فطرہ میں گندم استعمال کرنے والوں کی قیمت میں ہر فرد کے لیے ’’40 ہزار تومان‘‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔

دفتر آیت اللہ العظمی سیستانی:

گندم: 40,000 تومان

ایرانی چاول (استعمال کرنے والے): 225,000 تومان

غیر ایرانی چاول: 60,000 تومان

دفتر آیت اللہ العظمی وحید خراسانی:

گندم: 40,000 تومان

چاول: 140,000 تومان

دفتر آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی:

گندم: 40,000 تومان

ایرانی چاول: 250,000 تومان

پاکستانی چاول: 110,000 تومان

ہندوستانی چاول: 75,000 تومان

دفتر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی:

گندم: 40,000 تومان

چاول: 150,000 تومان

دفتر آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی:

بسم الله الرحمن الرحیم

مومنین کی طاعات اور عبادات کی قبولیت کی دعا کے ساتھ، دفتر حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی کی طرف سے کئے گئے اعلان کے مطابق زکوۃ فطرہ کی رقم کی شرح اس طرح ہے:

وہ شخص کہ جس پر فطرہ ادا کرنا واجب ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنے اور اپنے نان خور افراد کی طرف سے ہر نفر کا ایک صاع (تقریباً تین کلو گرام) گندم یا جو یا کھجور یا کشمش یا چاول یا مکئی یا اس جیسی اجناس یا ان میں سے کسی ایک کی قیمت مستحق شخص کو دے۔

اب چونکہ مختلف شہروں میں گندم اور چاول کی قیمتیں بھی مختلف ہو سکتی ہیں لہٰذا مومنین اپنی رہائش گاہ کی قیمت کے حساب سے ان مقداروں کے مساوی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

دفتر آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ زکوۃ فطرہ کی مد میں گندم کی غالب قوت کی مقدار 40 ہزار تومان اور ایرانی چاول کی غالب قوت 150 ہزار تومان ہے جن میں سے کسی ایک کو ادا کرنے میں مومنین آزاد ہیں (یعنی گندم یا چاول وغیرہ میں سے کسی ایک جنس کی قیمت ادا کرنے میں بااختیار ہیں)۔

مراجع تقلید کی جانب سے رمضان المبارک 1443ھ کی زکوۃ فطرہ کی مقدار کا اعلان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .