۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جموں و کشمیر میں امام سجاد (ع) کی 272 بیش قیمتی دعاؤں کا مجموعہ "صحیفہ سجادیہ جامعہ" کے پہلے اردو ترجمہ کی تقریب رونمائی

حوزہ/ حسین آباد جموں و کشمیر میں حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) کی جانب سے نشر ہونے والے صحیفہ سجادیہ جامعہ کے پہلے اردو ترجمہ کی رونمائی کی تقریب عمل میں آئی۔ یہ بیش قیمتی ترجمہ حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کے پرنسپل علامہ سید مختار حسین جعفری کے قلم سے انجام پایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسین آباد جموں و کشمیر میں حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) کی جانب سے نشر ہونے والے صحیفہ سجادیہ جامعہ کے پہلے اردو ترجمہ کی رونمائی کی تقریب عمل میں آئی۔ یہ بیش قیمتی ترجمہ حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کے پرنسپل علامہ سید مختار حسین جعفری کے قلم سے انجام پایا ہے۔

تقریب رونمائی میں علاقے کے مومنین کے علاؤہ علاقے کی برجستہ علمی و سماجی شخصیات، جناب سید شبیر حسین شاہ ریٹائیر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج، جناب سید ظہیر عباس جعفری SDPO) مہنڈر، جناب سید امتیاز حسین شاہ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج مہنڈر، جناب سید ناطق حسین جعفری صاحب پرنسپل ہائیر سکینڈری اسکول موہری گورسائی، جناب ڈاکٹر سید ذاکر حسین جعفری خصوصی طور پر شریک تھے۔

اس تقریب رونمائی میں شریک مہمانان خصوصی نے حوزہ علمیہ کے پرنسپل کی اس کاوش کو سراہا اور اس ترجمہ کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .