۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آغا سید عابد حسین حسینی

حوزہ/ امام جمعہ حسن آباد سرینگر کشمیر نے کہا کہ ہمیں چاہیے قرآن کریم کی تعلیمات کے مطابق ایک دوسرے کو سفارش کریں کہ جو بھی کسی بھی مقام پر ہو، کسی بھی جگہ ہو، کسی بھی حالت میں ہو ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید عابد حسین حسینی امام جمعہ حسن آباد سرینگر کشمیر نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج جب ہمارے جوان اور نوجوان مروجہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے وقت، فرصت، دولت صرف کرکے تعلیم کے اعلی مدارج کو طے کرنا چاہتے ہیں وہاں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں جوانوں اور نوجوانوں کو قرآن اور تعلیمات قرآن کی طرف مرغوب کرنا چاہئے جیسے مرحوم و مغفور استاد معظم حضرت آیت الله مصباح یزدی قدس سرہ فرماتے ہیں؛ "ہمیں چاہیے قرآن کریم کی تعلیمات کے مطابق ایک دوسرے کو سفارش کریں کہ جو بھی کسی بھی مقام پر ہو، کسی بھی جگہ ہو، کسی بھی حالت میں ہو ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے"۔

مولانا موصوف نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہر دن اپنی دینی معلومات اور تعلیمات میں کچھ اضافہ کریں ساتھ ہی اجتماعی سیاسی بصیرت میں تھوڑا سا اضافہ کریں تاکہ مزید عمق اور گہرائی حاصل ہو۔ نیز خدا اور پیغمبر کی اطاعت میں اور ہمارے دینی رہبر جو امام معصوم کا جانشین ہیں کے نسبت جذبہ تابعداری اطاعت اور پیروی بیشتر کریں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے آج سے جوانوں اور نوجوانوں کے لئے استاد معظم لہ کے دروس کو سلسلہ وار کشمیری زبان میں فیس بک پر بیان کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے جوان اسانی سے معارف اہلبیت علیہم السلام سے آشنا ہو سکیں اور قرآن کے نور سے اس ظلمت کدہ میں صراط المستقیم پر چل سکیں۔

نوٹ: فیس بک پر قرآنی تعلیمات کے عنوان سے کلاسز میں شامل ہونے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں:

https://www.facebook.com/102304391955692/posts/102305958622202/

تبصرہ ارسال

You are replying to: .