۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا سید مشیر حسین

حوزہ/ مولانا مرحوم کی وفات ملت اسلامیہ کیلئے خصوص اہل سرسی کیلئے بڑا خسارہ ہے لیکن قصا و قدر کے فیصلہ پر صبر و شکیب کے علاوہ چارہ کار نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید آفاق عالم زیدی سرسوی جنرل سگریٹری پیام آفاق فاؤنڈیشن سرسی،امام جمعہ کندرکی سادات نے مولانا مرحوم سید مشیر حسین کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عالم آب و گل میں جو بھی آتا ہے جانے کیلئے ہی آتا ہےاور ہر جانے والا اپنے پیچھے اپنے رشتہ داروں اور تعلق والوں کو سوگوار چھوڑ جاتا ہے، لیکن کچھ جانے والے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے جانے سے صرف رشتہ دار اور تعلق والے ہی مغموم نہیں ہوتے بلکہ اطراف اکناف کے علاقہ بھی ماتم کدہ بن جاتے ہیں، ایسے جانے والوں میں خطیب وقت بڑے خوش مزاج ملنسار فصیح البیان شیریں زبان ہر دل عزیز انسان حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید مشیر حسین(چاند سرسوی)صاحب قبلہ ہیں جنہوں نے احباب و اقارب کے علاوہ بہت سے شاگردوں اور قرب و جوار کے لوگوں کو سوگوار چھوڑ کر دعوت رحیل کو لبیک کہا۔

بلا شبہ مولانا کی وفات ملت اسلامیہ کیلئے خصوص اہل سرسی کیلئے بڑا خسارہ ہے لیکن قصا و قدر کے فیصلہ پر صبر و شکیب کے علاوہ چارہ کار نہیں۔

ہم مولانا کے اہل تعلق کے غم میں برابر کے شریک ہیں لہذا ان سے تعزیت کے ساتھ ساتھ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں اور خدا وندے عالم مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .