۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مسجد

حوزہ/ حیدرآباد کی تعلیمی، سماجی، ادبی اور مذہبی تنظیموں سے وابستہ شخصیات نے حیدرآباد کی 20 مساجد میں ماڈرن تعلیمی نظام کا آغاز کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد کے تاریخی جامع مسجد چوک میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مسجد چوک کے صدر منور حسین، ماہر تعلیم محمد معظم، عبدالعظیم (سابق ایم آر او)، سعید ذاکر (ڈائریکٹر سالار جنگ میوزیم)، علی مسقطی سماجی کارکن اور دیگر لوگوں نے شرکت کی اور تاریخی مسجد چوک پر ماڈرن تعلیم کا مرکز قائم کیا۔

حیدرآباد کی مساجد سے ماڈرن تعلیمی نظام کا آغاز

اس موقع پر صدر مسجد چوک منور حسین نے کہا کہ 8 ویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے طلبا کے لیے آن لائن کلاسز مفت فراہم کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی اسلامی تعلیمات بھی دی جائیں گی۔

حیدرآباد کی ایک تنظیم نے روزانہ 300 بچوں کو آن لائن کلاسز دینے کی ذمہ داری لے لی ہے۔

منور حسین نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ جو تعلیم کو چھوڑ چکے ہیں، وہ مساجد کے ذریعے اپنی تعلیم مکمل کر سکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .