۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ

حوزہ/ کتاب الکافی کے مطابق حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے جب خراسان کا سفر فرمایا تو اس سفر کے دوران ۲۵؍ذیقعدہ کو آپ ’’ مرو ‘‘ میں پہونچے۔اور آپ نے فرمایا آج کے دن روزہ رکھو میں نے بھی روزہ رکھا ہے۔راوی کہتا ہے ہم نے پوچھا اے فرزند رسول ! آج کون سا دن ہے ؟فرمایا وہ دن جس میں اللہ کی رحمت نازل ہوئی اور زمین کا فرش بچھایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام الحاج مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ نے تمام مخلوقات ِ ارضی و سماوی بالخصوص جملہ اہل اسلام و پیروانِ عیسیٰ ؑ مسیح کو ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کی کرتے ہوئے کہا کہ ۲۵؍ ذیقعدۃ الحرم وہ با برکت و پر رحمت تاریخ ہے جس کے بارے میں مذہبی کتابوں میں بہت ساری عظمت و فضیلت بیان کی گئی ہے۔

مولانا موصوف نے کہا کہ کتاب الکافی کے مطابق حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے جب خراسان کا سفر فرمایا تو اس سفر کے دوران ۲۵؍ذیقعدہ کو آپ ’’ مرو ‘‘ میں پہونچے۔اور آپ نے فرمایا آج کے دن روزہ رکھو میں نے بھی روزہ رکھا ہے۔راوی کہتا ہے ہم نے پوچھا اے فرزند رسول ! آج کون سا دن ہے ؟فرمایا وہ دن جس میں اللہ کی رحمت نازل ہوئی اور زمین کا فرش بچھایا گیا۔

نیز حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے روایت ہے کہ آج (۲۵؍ذیقعدہ) کی رات حضرت ابراہیم علیہ السلام و حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے۔اور آج کی رات کعبہ کے نیچے سے زمین بچھائی گئی۔

ایک اور روایت میں بیان ہوا ہے کہ یہ دن حضرت امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ الشریف ) کے ظھور و قیام کا دن بھی ہے۔
لہٰذا اس پر مسرت موقع پر ہم اس روئے زمین پر آبادبلکہ کل مخلوقات ِارضی و سماوی بالخصوص جملہ اہل اسلام و پیروان ِ عیسیٰ مسیح کو ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے اس دھرتی پر مکمل امن و امان اور پوری دنیا میں ہر قسم کی وبا و بلا سے پاک و صاف پر سکون ماحول کی بنا ء و تاسیس کی دعا کرتے ہیں۔ باگاہ ِ خداوندی میں دست بدعا ہیں کہ اللہ رب العالمین جلد از جلد اس زمین کے وارث ِ حقیقی ،جانشین ِ ابو تراب،حجت ِ خدا،بقیۃ اللہ الاعظم حضرت  امام مھدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظھورِ پر نور میں تعجیل عطا فرمائے تاکہ اس زمین کے چپہ چپہ سے ظلم و جور کا خاتمہ ہو جائے اور عدل و انصاف کا راج قائم ہو۔آمین 
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .