۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا بشیر احمد

حوزہ/ شہید قدس قاسم سلیمانی نے امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملایا اور گریٹر اسرائیل کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا بشیر احمد بٹ نے سپاہ قدس کے سابق سربراہ، سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایک انٹرویو میں کہا کہ قاسم سلیمانی کی حکمت عملی و استقامت سے داعش کو عراق و شام میں سخت ترین شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قدس قاسم سلیمانی نے امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملایا اور گریٹر اسرائیل کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بدلے دشمن کے ایک اعلٰی فوجی کمانڈر کو قتل کرنا معمولی بدلہ ہے، انتقام سخت یعنی پوری دنیا سے استعماری قوتوں کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکتبِ شہید قاسم سلیمانی کی ترویج علم اور ٹیکنالوجی سے ہی ممکن ہے۔

مولانا بشیر احمد بٹ کا مزید کہنا تھا کہ شہید امریکی اسلام کے مقابلے میں اسلام ناب محمدی (ص) کے علمبردار تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .