۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مفتی ابوذر قاسمی

حوزہ/ عوام سے حکومتیں بنتی ہیں اور چلتی ہیں لیکن اس ملک کی بدقستی ہے کے موجودہ حکومت اپنے ہی عوام کے خلاف تمام فیصلے لے رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیۃ العلماء مدھوبنی بہار کے صدر مفتی ابوذر قاسمی نے ایک پریس بیان جاری کرکے کہا کہ آسام سرکار سرکاری مدرسوں کو بند کرنے کا اعلان کرکے بہت بڑا ظلم کررہی ہے، جبکہ آزادی کے بعد سے ہی ان مدرسوں کے اساتذہ کو سرکار سے تنخواہیں ملتی آرہی ہیں اور ان مدرسوں میں مدرسہ بورڈ کے ذریعہ نصاب تعلیم چلایا جارہا تھا، جسمیں عصری تعلیم انگلش، ہندی، جغرافیہ اور حساب وغیرہ کی کتابیں شامل ہیں پھر بھی یہ کہ کر مدارس کو بند کرنا کہ مذہبی تعلیم پر حکومت پیسہ کیوں خرچ کریگی؟ یہ مضحکہ خیز بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت آسام کی پوری بدنیتی کا پتہ چلتا ہے، اسے کبھی قبول نہیں کیا جاسکتا ہے، یہ ملک سب کا ہے اور روزگار، تعلیم اور علاج  سبھی کا بنیادی حق ہے اسے کوئی چھین نہیں سکتا ہے، اسکے لئے پوری قوم کو جاگنا ہوگا۔ حیرت کی بات ہے کہ عوام سے حکومتیں بنتی ہیں اور چلتی ہیں لیکن اس ملک کی بدقستی ہے کے موجودہ حکومت اپنے ہی عوام کے خلاف تمام فیصلے لے رہی ہے، کسان مخالف بل سے لیکر شہریت قانون تک سب کے سب فیصلے عوام کو پریشان کرنے والے اور ملک کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہیں۔

اس لیے ہمیں بیدار ہونے کی سخت ضرورت ہے، ہمارا ملک بہت پیارا ہے، ہم کو اس کی مٹی سے محبت ہے، ہم ملک کے دشمن کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے اور نہ ہی ہندو مسلم ایکتا کو ختم ہونے دینگے، سب ملکر ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .