۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا عباس باقری

آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ پرسیڈینٹ، گورنمنٹ قاضی: ہندوستان ایک سیکیولر ملک ہونے کی بنا پر ہمیں مذہبی آزادی حاصل ہے لہذا ملک کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکولوں اور کالجوں میں مسلم لڑکیوں کو تحفظ فراہم کریں اور انہیں اسکول ڈریس کوڈ کے ساتھ اسی کلر میں حجاب پہننے کی اجازت دیتے ہوئے فاشسٹ طاقتوں کو دہشت گردی کرنے سے روکیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روزِ شہادتِ حضرت زینب بنت علی علیہما السلام مدرسۂ قرآن و احکام نگرم میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ، گورنمنٹ شیعہ قاضی مولانا عباس باقری نے کہا کہ رسول کی بیٹی فاطمہ زہراء اور علی و فاطمہ علیھما السلام کی بیٹی جناب زینب آج تمام مسلمان لڑکیوں کے لئے روم ماڈل ہیں آج جناب زینب کی شہادت کے دن ہمیں ان کی خدمات کو یاد کرکے قدر دانی کرتے ہوئے اُن کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔

مولانا عباس باقری نے مزید کہا کہ آج ہندوستان کے مختلف گوشوں میں اسلامی حجاب کے خلاف جو سازشیں ہورہی ہیں ان کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا حوصلہ ہمیں جناب زینب سے ملا ہے اسلام دشمن طاقتوں سے ہمیں گھبرانے اور خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہندوستان ایک سیکیولر ملک ہونے کی بنا پر ہمیں مذہبی آزادی حاصل ہے لہذا ملک کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکولوں اور کالجوں میں مسلم لڑکیوں کو تحفظ فراہم کریں اور انہیں اسکول ڈریس کوڈ کے ساتھ اسی کلر میں حجاب پہننے کی اجازت دیتے ہوئے فاشسٹ طاقتوں کو دہشت گردی کرنے سے روکیں، ملک میں گنگا جمنی تہذیب اور آپس میں بھائی چارگی قائم رکھنے میں اسکولز اور کالجز کی اڈمینسٹریشن کو چاۂیے کہ وہ اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائیں.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .