برقعہ
-
ہندوستان؛ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکولز اور کالجز میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی آزادی فراہم کریں، مولانا عباس باقری
آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ پرسیڈینٹ، گورنمنٹ قاضی: ہندوستان ایک سیکیولر ملک ہونے کی بنا پر ہمیں مذہبی آزادی حاصل ہے لہذا ملک کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکولوں اور کالجوں میں مسلم لڑکیوں کو تحفظ فراہم کریں اور انہیں اسکول ڈریس کوڈ کے ساتھ اسی کلر میں حجاب پہننے کی اجازت دیتے ہوئے فاشسٹ طاقتوں کو دہشت گردی کرنے سے روکیں
-
اسلام میں جتنی آزادی اور احترام خواتین کے لئے ہے وہ کہیں پر بھی نہیں ہے، سیدہ فائزہ زیدی
حوزہ/ معروف مذہبی اسکالر: دنیا کے وہ ممالک جہاں پر ریپ کیسز زیادہ ہیں اس کی اصلی وجہ احکام الہی کی پایمالی ہے، اگر خواتین مناسب لباس پہن کر باہر نکلیں اور اپنے لباس کے ذریعے دوسروں کو جذب نہ کریں تو کسی کی جرات نہیں ہوگی کہ وہ عورت کو میلی آنکھوں سے دیکھے اور اگر معاشرہ حجاب کی اہمیت کو سمجھے تو بہت سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
-
ویڈیو/ باحجاب طالبہ پر کس طرح بھگوا طلبہ ٹوٹ پڑے، آپ بھی دیکھیں
حوزہ/ ریاست کرناٹک کے پی ای ایس کالج میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جس میں تنہا طالبہ پر سینکڑوں بھگوا طلبہ ٹوٹ پڑے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باحجاب طالبہ جیسے ہی کالج کیمپس میں داخل ہوئی، وہاں موجود بھگوا طلبہ جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے طالبہ کی جانب دوڑ پڑے جس کے بعد طالبہ نے بھی ان کے نعرے کے جواب میں اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔