۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
نائیجیرین زائر کی جانب سے مغربی رسم الخط میں تحریر کردہ قرآن کریم رضوی لائبریری کو عطیہ

حوزہ/ رواں سال کے اپریل میں نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے زائر اور طالب علم جناب عبد اللہ احمد زنگونے حرم امام رضا(ع) کی مرکزی لائبریری کو مغربی رسم الخط میں تحریر کردہ قرآن کریم کا نہایت قیمتی اور نفیس نسخہ عطیہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے ماہرِ مخطوطات جناب حسین خبازیان نے مغربی رسم الخط میں تحریر کردہ قرآنی قلمی ایڈیشن کے رسم الخط کو مغربی اسلامی دنیا سے متعلق قرار دیا جس کی وجہ سے اسے مغربی رسم الخط کا نام دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ عصری قلمی قرآنی ایڈیشن عربی زبان میں بغیر ترجمہ کے تحریر کیا گیا ہے ،مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس قرآن کریم کو۴۴۰ صفحات پر۱۴ لائنوں کے ساتھ تحریر کیا گیا اور اس کا طول و عرض ۱۸/۸*۲۵ ہے ۔

جناب خبازیان نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اس قرآنی ایڈیشن کو سیاہ رنگ سے تحریر کیا گیا ہے اور آیات کے فواصل کومخملی رنگ میں تین چھوٹے دائروں سے جوڑا گیا ہے ۔

قرآنی سورتوں کے شروع میں سجاوٹ کا نہ ہونا،فقط سورہ کا نام،مکی اور مدنی ہونے کا ذکر،آیات کی تعداد اور سرخ رنگ میں اعراب گذاری وغیرہ اس قرآنی ایڈیشن کی چند دیگر خصوصیات ہیں۔

انہوں نے مزید یہ بتایا کہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں یہ دوسرا ایسا قرآنی ایڈیشن ہے جسے مغربی رسم الخط میں تحریر کیا گیا ہے ،اس سے پہلے والا ایڈیشن ۱۰ ویں ہجری سے متعلق ہے جسے ۲۰۱۴ عیسوی میں حرم امام رضا علیہ السلام کی مرکزی لائبریری کو عطیہ کیا گیاتھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .