۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
رباعیات عمر خیام

حوزہ/ خیام کی رباعیات کا 114 سال پرانا وہ لاطینی نسخہ جس کا ترجمہ انگریزی شاعر ایڈورڈ فٹز جیرالڈ نے کیا تھا، حرم امام رضا علیہ السلام کی رضوی سنٹرل لائبریری کی نفیس کتابوں کے سیکشن میں موجود ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمر خیام کی رباعیات کا 114 سال پرانا وہ لاطینی نسخہ جس کا ترجمہ انگریزی شاعر ایڈورڈ فٹز جیرالڈ نے کیا تھا، حرم امام رضا علیہ السلام کی رضوی سنٹرل لائبریری کی نفیس کتابوں کے سیکشن میں موجود ہے۔

رضوی سنٹرل لائبریری کے فارن لینگویج بکس ہال کی ماہر سکینہ علوی فر نے بتایا کہ یہ ایڈیشن 1910 میں شائع ہوا تھا اور دنیا میں اس کی صرف 550 کاپیاں دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا: اس کتاب کی قیمت 2331 ڈالر ہے جس کی قیمت کی بولی معتبر ویب سائٹ AbeBooks پر لگ چکی ہے۔

علوی فر نے کہا کہ اس کتاب کو ایک مخطوطہ کتاب سے اخذ کیا ہے جس کے کور پر مور کی خوبصورت ڈیزائن بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ کتاب مکمل طور پر ہاتھوں سے لکھی گئی ہے جس میں واضح طور پر حاشیہ لگا ہوا ہے، اور اس کتاب میں 12 تصاویر ہیں جن میں کرومولیتھوگرافی کی تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے جو 19ویں صدی کے آخر اور 20ویں صدی کے اوائل میں تصویروں کی طباعت کے لیے مشہور تھی۔

علوی فر نے مزید کہا: اس کتاب میں خیام کی 75 رباعیوں کا انگریزی میں ترجمہ اور ترتیب مترجم ایڈورڈ فٹز جیرالڈ نے بڑی مہارت کے ساتھ کیا ہے اور اس کے آخر میں بیشتر رباعیوں کے لیے ضروری وضاحتوں اور نکات کی فہرست دی گئی ہے۔

علوی فر نے اس کتاب کے شروع میں عمر خیام اور ایڈورڈ فٹزجیرالڈ کی مختصر سوانح عمری کا ذکر کیا ہے جسے کتاب کے آخر میں مکمل بیان کیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .