۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بل

حوزہ/بل گیٹس نے کورونا وائرس کے خلاف امریکی حکومت کے اقدامات پر تنقید کی۔

حوزه نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق،بل گیٹس نے کورونا وائرس کے خلاف امریکی حکومت کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔

 سی بی ایس ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بن گیٹس نے کہا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے خلاف بہت ساری غلطیاں ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں اختیار کی جانے والی بہت سی پالیسیاں غلط ہیں۔ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاروباروں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے عوامی جگہیں کھولنے جیسی پالیسیاں مکمل طور پر نامناسب ہیں۔ ان کے بقول ، موجودہ صورتحال میں نوجوانوں اور جوانوں کو بازار جانے کی ترغیب دینا اچھا نہیں ہے۔

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ کوڈ ۔19 سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ میں ہے۔ وہاں کورونا مریضوں کی تعداد 42 لاکھ رہی ہے۔ امریکہ میں لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .